فنکاروں کے معاوضے پر قرارداد منظور، شوبز شخصیات کا فیصل جاوید کو خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: قومی ایوانِ بالا میں فنکاروں کے معاوضے (رویلٹی) سے متعلق قرارداد منظور کر لی، شوبز شخصیات نے قرارداد سینیٹ میں پیش کرنے والے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز شخصیات نے پی ٹی آئی سینیٹر کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فیصل جاوید خان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کی تصویری جھلکیاں

ٹوئٹر پیغام میں تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ سینیٹ کے تمام اراکین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے فنکاروں کے معاوضے (رایلٹی) کے متعلق قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کروانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کیا۔ 

رایلٹی سے مراد فنکاروں کو ادا کیا جانے والا معاوضہ ہے لیکن اداکاری یا گلوکاری سمیت شوبز کے دیگر شعبوں میں کارکردگی کے فوری بعد کی جانے والی ادائیگی اس میں شامل نہیں بلکہ اس کا تعلق پراجیکٹ کی ری براڈ کاسٹنگ سے ہے۔

کسی بھی گیت، فلم یا ٹی وی ڈرامے سمیت کسی بھی پروگرام کا دوبارہ نشر کیے جانے پر فنکاروں کو معاوضہ ادا کرنا رایلٹی کہلاتا ہے۔ یہی صورتحال کتابوں کی ہے، پرنٹ میڈیا میں کسی بھی کتاب کی دوبارہ اشاعت بھی رایلٹی میں شمار ہوتی ہے۔

فیصل جاوید خان کی منظور کرائی گئی قرارداد میں فنکاروں کو رایلٹی کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر شوبز شخصیات نے تحریکِ انصاف کے سینیٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے جن میں بڑے بڑے نام شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cutacut (@cutacutofficial)

متعدد ستاروں نے فیصل جاوید خان کی قرارداد کو سراہا جن میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، علی سفینہ، واسع چوہدری اور میکال ذوالفقار جیسے اداکار شامل ہیں۔ رایلٹی کے متعلق لائی گئی قرارداد فیصل جاوید خان کو شوبز انڈسٹری کی آنکھوں کا تارہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔