ایمازون پرائم پر نفسیاتی سسپنس سے بھرپور فلم، کہانی کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نفسیاتی تھرلر
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر نفسیاتی سسپنس سے بھرپور فلم ڈنیکا ریلیز کردی گئی ہے جسے سینما گھروں میں آج سے 18سال قبل ریلیز کیا گیا تھا۔

سینما گھروں میں 2006 میں ریلیز کی گئی فلم ڈنیکا کے ہدایتکار ایریل رامن ہیں۔ فلم کی کہانی ایک خاتون ڈنیکا کے گرد گھومتی ہے جس کے متعلق مزید حقائق حسبِ ذیل ہیں:

کہانی کا پلاٹ:

ڈنیکا میرک کو خوفزدہ کردینے والے نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں جو حقیقت اور خوفناک تصورات (ہالوسینیشن) کے درمیان کہے جاسکتے ہیں جس کے نتیجے میں اس کے خاندان کی سلامتی داؤ پر لگ جاتی ہے۔

خاتون ڈنیکا میرک ایک ماں اور پیار کرنے والی بیوی کا کردار نبھاتی نظر آتی ہے لیکن اسے عجیب و غریب نظارے پریشان کردیتے ہیں۔ جیسے ہی حقیقت سے اس کا دھیان ہٹتا ہے، وہ حقیقت اور خواب میں فرق نہیں کرپاتی۔

اس خاتون کی ذہنی حالت پریشان کردیتی ہے جس سے اس کے اہلِ خانہ بے چین ہوجاتے ہیں جبکہ ڈنیکا کو تمام تر تصوراتی مصیبتوں کا سامنا کرنے اور ان سے بچنے کیلئے اپنے ماضی سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

کاسٹ میں شامل فنکار

مریسا ٹومی نے کریک برکو کے ہمراہ ڈنیکا میرک اور رینڈی کے کردار نبھائے ہیں۔ دیگر فنکاروں میں ریجینا ہال، جیمز ایوری، اکوئے گراہم اور کائلی گالنر شامل ہیں۔

مذکورہ فلم ڈنیکا ایمازون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے جسے اسٹریمنگ پی کاک پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ عکسبندی اور بیان کرنے کا انداز بھی ناظرین کے تجسس میں اضافے کا باعث ہے۔

Related Posts