جانتے ہیں ابرار الحق نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرادی تھی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے مشہور گلوکار اور سیاستدان ابرار الحق نے کہا ہے کہ انہیں کترینہ کیف کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

ابرار الحق نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں کچھ انکشافات کیے ہیں۔ ابرار الحق نے بتایا کہ انہیں گزشتہ برسوں میں بالی ووڈ سے کئی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں فلموں کے ساتھ ساتھ البمز کی بھی آفرز مل رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایروز کی طرف سے ایک پیشکش ملی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

 

ابرار الحق نے بتایا کہ انہیں کترینہ کیف کے ساتھ ایک فلم کی پیشکش بھی ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

 انہوں نے فلم کیوں ٹھکرا دی اس بارے میں بات کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ وہ صرف معاہدے کی شرائط کو نہیں سمجھ سکے۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق ان کے بات کرنے پر پابندی تھی اور میں ایسی جگہ کام نہیں کرسکتا جہاں اظہار رائے کی آزادی نہ ہو۔

Related Posts