نیٹ فلکس پر اجے دیوگن کی فلم ”شیطان“ کب نشر کی جائیگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اجے دیوگن اور آر مدھاون کی فلم ”شیطان“ جلد نشر کی جائے گی، فلم کی کہانی کو تنقید نگاروں نے سراہا اور فلمی شائقین نے تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجے دیوگن کی فلم شیطان کو مارچ 2024 میں سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی کو فلم بینوں نے سراہا۔ فری پریس جرنل کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس پر فلم ”شیطان“ 3مئی کے روز پیش کی جائے گی۔

شیطان کی کہانی

اگر شیطان کی کہانی کا جائزہ لیا جائے تو یہ نفسیاتی اور ہارر تھرلر قسم کی کہانی ہے جس کی ہدایات وکاس بہل نے دیں۔ فلم کی کہانی ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی ایک اَن چاہے مہمان کی آمد سے اجیرن ہو کر رہ جاتی ہے۔

مہمان (آر مدھاون) کہتا ہے کہ وہ میزبان (اجے دیوگن) کا گھر چھوڑ کر کہیں نہیں جائے گا اور مرکزی کردار (اجے دیوگن) کی بیٹی کو اپنا اسیر بنا لیتا ہے جو مہمان کے کہنے پر اپنے باپ کو تھپڑ تک مار دیتی ہے اور اپنے ہی والدین کی جان کی دشمن بن جاتی ہے۔

بعد ازاں یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ مہمان (آر مدھاون) نے لڑکی کو عملِ تنویم کے ذریعے اس حد تک اپنا غلام بنا لیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بھی تھپر مارتی ہے اور اپنے والد اور والدہ کی بات ماننے کی بجائے اپنے عامل (آر مدھاون) کو ہی اپنا سب کچھ سمجھتی ہے۔

باکس آفس

فلم نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جہاں 1 ماہ کے دوران عالمی سطح پر 200 کروڑ کی کمائی ہوئی۔ فلمی شائقین نے اجے دیوگن اور آر مدھاون کی اداکاری کی تعریف کی ہے اور فلم کی کہانی سے بھی متاثر نظر آتے ہیں۔

کاسٹ میں شامل فنکار

فلم میں اجے دیوگن کبیر کا کردار نبھاتے ہیں جو ایک باپ ہے، آر مدھاون بطور ونراج مہمان بن کر آتے ہیں جبکہ جیوتکا نے کبیر کی بیوی جیوتی کا کردار نبھایا ہے۔ جانکی بوڈیوالا نے جانوی کا کردار کیا ہے جو کبیر اور جیوتی کی بیٹی ہے جبکہ انگد راج نے دھروو کے طور پر کبیر کے بیٹے کا رول نبھایا۔

Related Posts