ایمازون پرائم پر نشر کی جانے والی 5 خوفناک کہانیاں جو دہشت زدہ کردینگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمازون پرائم
(فوٹو: ایمازون پرائم)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایمازون پرائم ویڈیو کی جانب سے خوفناک کہانیاں دہشت سے معمور سلسلوں کے رسیا ناظرین و سامعین کیلئے ہمیشہ سے خوف و دہشت کا باعث بنتی رہی ہیں۔

ایسی ہی 5 دہشت زدہ کردینے والی کہانیاں آج بھی ایمازون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہیں جو ایسی فلمیں ہیں جنہیں ہارر تھرلر کہا جاتا ہے یعنی ایسی خوفناک کہانیاں جو اپنے تجسس اور سسپنس کے باعث عوام کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں۔آئیے، کچھ ایسی ہی کہانیوں کا ذکر پڑھیں۔

باربیرین

Prime Video: Barbarian

امریکا کی خوفناک فلم باربیرین 2022 میں ریلیز کی گئی تھی جسے زیچ کریگر نے لکھا اور ہدایتکاری کے فرائض بھی انجام دئیے جبکہ بطور کہانی کار اور اسکرین رائٹر زیچ کریگر کیلئے یہ پہلا تجربہ تھا۔

کہانی کی بات کریں تو باربیرین میں ایک خاتون کو پتہ چلتا ہے کہ جو گھر اس نے کرائے پر لیا ہے، اسے حادثاتی طور پر کرائے کیلئے ایک اور شخص نے بھی بک کر لیا ہے اور یہیں سے کہانی کا خوفناک سفر شروع ہوتا ہے۔

دی مینور

The Manor (2021) | Where to Stream and Watch | Decider

پرخیال خوفناک کہانی اسے کہتے ہیں، دی مینور میں بوڑھے افراد کے ساتھ سلوک کی بات کی گئ ہے۔ ایک دورہ پڑنے کے بعد جوڈیتھ آلبرائٹ ایک تاریخی نرسنگ ہوم میں چلی جاتی ہیں جہاں انہیں پتہ چلتا ہے کہ کوئی مافوق الفطرت مخلوق رہائشی افراد کو شکار کر رہی ہے۔

ایول آئی

Prime Video: Evil Eye

ایک خاتون کو یقین کی حد تک یہ وہم ہوجاتا ہے کہ اس کی بیٹی کا نیا بوائے فرینڈ ایک ایسے شخص کا دوسرا جنم ہے جس نے 30 سال قبل اس خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

اِن مائی مدر’ز اسکن

فلپائن میں جنگِ عظیم دوم کے پس منظر میں لکھی گئی یہ کہانی ٹالا کے گرد گھومتی ہے جو 14 سالہ لڑکی ہے اور اپنی ماں کے ہمراہ جنگ زدہ گھر میں اپنی ماں لگایا اور چھوٹے بھائی بیانی کے ساتھ رہتی ہے۔

اسپرٹ ڈول

Prime Video: Spirit Doll

خوفناک کہانیاں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور، معروف فنکارہ ڈارا لزارڈی ایک گڑیا کو اپنی مری ہوئی بیٹی کی روح سے منسلک سمجھ بیٹھتی ہے اور اس عمل میں جب دوسرے افراد مداخلت کی کوشش کرتے ہیں تو اس سے پاگل پن کا ایک نیا دور شروع ہوجاتا ہے۔

Related Posts