اربوں کا ایل این جی ریفرنس ختم، شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان بری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات پر مبنی ایل این جی ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر وزیراعظم منتخب ہونے والے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان ایل این جی ریفرنس میں بری ہو گئے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا۔

جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا نے آج ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور ایل این جی ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر کردی۔

کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے رہی ہے۔ عدالت نے نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی اور شاہد خاقان عباس سمیت تمام ملزمان کو ایل این جی ریفرنس میں بری قرار دے دیا۔ نیب نے 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو مذکورہ ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

دسمبر 2019 میں نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس فائل کیا گیا جس میں نیب کا دعویٰ تھا کہ قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نیب نے اپنا کیس واپس لے لیا۔

Related Posts