قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی اس وقت ہوگی جب… شہباز شریف نے ایسا کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: فائل)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی آخری قسط سے متعلق اعلامیے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرض لینا کامیابی نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط معاشی استحکام لانے میں معاون ثابت ہوگی۔ 2016 میں نواز شریف نے بھی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) دوسرا پروگرام ہے جو مکمل ہوا۔ ماضی میں ہماری 16 ماہ کی حکومت کے دوران ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں اس معاہدے کا کردار اہم رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے 16ماہ کے دور میں ملکی معیشت کو تحفظ دینے کیلئے مشکل اور تلخ فیصلے کیے جن کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں ہمارے سامنے آرہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے معیشت بہتر بنانے کا موقع ہمیں دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم پوری جان لڑاکر ملک کی معاشی ترقی یقینی بنائیں گے۔ قرض لینا کامیابی نہیں بلکہ کامیابی اس دن ہوگی جب قرض سے نجات ملے گی۔ درست سمت میں محنت تسلسل سے جاری رکھیں گے اور جلد معاشی خوشحالی بھی آئے گی۔

Related Posts