وہ اداکارہ جسے جہاز میں دیکھنے پر استغفراللہ کہا جاتا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متھیرا
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ جب میں جہاز پر سفر کرتی ہوں تو زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ متھیرا سے سوال کیا گیا کہ جب جہاز کا سفر کرنے کا موقع ملے تو لوگ آپ کو دیکھ کر کس ردِ عمل کا اظہار کرتے ہیں؟ جہاز میں 2 سے 3 گھنٹوں تک عوام میں رہنے کے دوران کیا ہوتا ہے؟

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا لوگ آپ کو دیکھ کر خوشی سے بھاگ کر ملنے آتے ہیں یا نہیں؟ متھیرا نے کہا کہ مجھ سے بھاگ کر ملنے والے تو نہیں تاہم جہاز پر سفر کرتے ہوئے لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو سبحان اللہ یا استغفراللہ کہتے ہیں، مجھے تو بس یہی سننے کو ملتا ہے۔

معروف اداکارہ متھیرا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں کہا جاتا ہے؟ تاہم ہوتا یہی ہے۔ اسی دوران جہاز کے عملے کے لوگ بہت اچھا سلوک کرتے ہیں اور خاطر مدارت بھی کرتے ہیں۔ میرے خیال میں پاکستان میں اسٹاربن جانا ایک اچھی بات ہے۔ لائن میں کھڑے نہیں ہونا پڑتا۔

اداکارہ متھیرا نے کہا کہ بطور اسٹار مجھے پاکستان میں علیحدہ عزت ملتی ہے کیونکہ یہ پاکستانی عوام کا پیار ہے اور ہم اسٹارز کو اس کی قدر کرنا ہوگی۔ خیال رہے کہ اداکارہ متھیرا بلائنڈ لو، راستہ اور ینگ ملنگ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Related Posts