دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر منا رہے ہیں، تصویری جھلکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Muslims celebrate Eid-ul-Fitr around the world
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 

دنیا بھر کے مسلمانوں نے عید الفطر کی خوشی منائی، اہل اسلام نے رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کو دعاؤں، پیاروں کے ساتھ پرمسرت اجتماعات، نئے لباس پہننے اور میٹھے پکوانوں کے ساتھ یادگار بنایا۔ عید کے اجتماعات میں غزہ کے لوگوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
آیئے آپ کو دنیا کے مختلف ممالک میں عیدالفطر کے کچھ مناظر دکھاتے ہیں۔

صومالیہ کے شہر موغادیشو میں مسلمان رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفطر کی نماز ادا کر رہے ہیں۔

تہران میں ایرانی خواتین عید الفطر کی نماز ادا کر رہی ہیں۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں مسلمان عید الفطر کی مسجد میں نماز ادا کر رہے ہیں۔

کراچی میں عید الفطر کی نماز میں شرکت کے بعد بچے عید مل رہے ہیں۔

پشاور میں عید کے موقع پر لڑکیاں اپنے ہاتھوں پر لگی مہندی دکھارہی ہیں۔

پاکستان کے شہر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد خواتین عید کی مبارکباد دے رہی ہیں۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہزاروں مسلمان عید الفطر کی نماز ادا کررہے ہیں۔

مصر میں الصدیق مسجد کے باہر نوجوان عید الفطرمنارہے ہیں۔

یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے باہر عید الفطر کی نماز کے دوران ایک بچی اپنے والد کے پاس کھڑی ہے۔

بوسنیا کے شہر سراجیوو میں عید الفطر کے دن ایک مسلمان خاتون نماز سے پہلے اپنی بیٹی کو گلے لگا رہی ہے۔

کوسوو میں سلطان مہمت فاتح مسجد کے باہر لوگ عید الفطر کی نماز ادا کر رہے ہیں۔

جنوبی تھائی صوبے ناراتھیوا میں تھائی مسلمان عید الفطر کی نماز ادا کر رہے ہیں۔

عمان میں عید کی نماز کے بعد لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

منیلا کے ایک پارک میں خواتین عید الفطر کی نماز میں شرکت کے بعد سیلفی لے رہی ہیں۔

کراچی میںعید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد ایک بچہ موٹر سائیکل پر غبارہ اٹھا ئے گھر کو جارہا ہے

جو نیکوسیا کی ایک مسجد کے باہر ایک دکاندار کھانا تیار کر رہا ہے ۔

شمالی عراق میں موصل کی مسجد میں مسلمان مرد عید الفطر کی نماز میں خطبہ سن رہے ہیں۔

بنٹول، یوگیاکارتا میں خواتین پرانگکوسومو ریت کے ٹیلوں پرنماز عید کیلئے جارہی ہیں۔

دوحہ کی علی بن علی مسجد میں مسلمان نوجوان عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد سیلفی لے رہے ہیں۔

ترکی کے شہر استنبول میں واقع آیاصوفیہ مسجد کے باہر مسلمان عید الفطر کی نماز میں شریک ہیں۔

شمالی یونان کے بندرگاہی شہر تھیسالونیکی میں لوگ تاریخی ینی کامی مسجد میں نماز ادا کر رہے ہیں۔  اٹلی کے شہر ٹورین میں عید الفطر کی نماز کے دوران ایک بچہ غبارے سے کھیل رہا ہے۔

رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں ایک نوجوان خاتون عید الفطر کی نماز سے پہلے تصویر بنا رہی ہیں۔

رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں مسلمان خواتین عید الفطر کی نماز میں شریک ہیں۔

قطر کے شہر الریان کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں نمازی عید الفطر کی نماز میں شرکت کر رہے ہیں۔

کراچی میں عید پرغبارے فروش غبارے فروخت کر رہا ہے

مسلمان یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں تصاویر بنارہے ہیں۔

جکارتہ میں عید الفطر کی نماز سے پہلے لوگ جمع ہو رہے ہیں۔

مسلمان عید الفطر کا تہوار شروع کرنے کے لیے یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں خصوصی نماز ادا کرتے ہیں ۔

Related Posts