ویڈیو گیم سے متاثرہ سیریز فال آؤٹ کا دوسرا سیزن کب آئیگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فال آؤٹ 2
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر ایک گیم سے متاثرہ سیریز فال آؤٹ کا پہلا سیزن رواں ماہ پیش کیے جانے کے بعد دوسرے سیزن کے متعلق پیشرفت بھی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمازون پرائم ویڈیو نے باضابطہ طور پر فال آؤٹ سیریز کا دوسرا سیزن لانے کا اعلان کردیا۔ ویڈیو گیم سے متاثرہ سیریز کے متعلق سامنے آنے والے حقائق سے ناظرین کو آگہی حاصل ہوچکی ہے، تاہم سیزن 2 کے متعلق مزید جاننا باقی ہے۔

فال آؤٹ کیا ہے؟

جنیوا رابرٹسن اور گراہم ویگنر کی تخلیق فال آؤٹ امریکی ٹی وی سیریز ہے جو تخلیق کاروں کے لگائے گئے الزام کے تحت فطرت کی جانب سے سامنے آنے والی تباہی و بربادی کے بعد کی صورتحال پر مبنی ہے۔

اس سے قبل انٹرپلے انٹرٹینمنٹ نے فال آؤٹ کے نام سے ویڈیو گیم کا آغاز کیا تھا جسے بچوں اور بڑوں نے بے حد سراہا اور 90ء کی دہائی میں سامنے آنے والی یہ گیم آج بھی اتنی ہی مقبول ہے جیسا کہ ماضی میں تھی۔

کاسٹ

سیریز کی کاسٹ میں شامل ایلا پرنل بطور لوسی اور آرون موٹن بطور میکسیمس کردار ادا کریں گے، سیریز میں والٹن گوگنز، کائل مکلاچھلن اور ساریتا چوہدری بھی مختلف کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

سیریز کب سامنے آئے گی؟

اگر فال آؤٹ کے متعلق عالمی میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے  جن کے مطابق فال آؤٹ 2 کی عکس بندی ستمبر میں شروع ہوگی، تو اس کے نتیجے میں فال آؤٹ کا دوسرا سیزن 2025 کے آخر میں سامنے آنے کی توقع کی جاسکتی ہے۔

Related Posts