کیا اریجیت سنگھ نے کنسرٹ کے دوران ماہرہ خان سے معافی مانگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنے کنسرٹ کے دوران پاکستانی اداکارہ سے نہ پہچاننے پر معافی مانگ لی ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق  ماہرہ خان دبئی میں گزشتہ روز فیشن اور خوبصورتی پر اعزازات دینے کیلئے ایمی گالا ایوارڈز کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

ایمی گالا کا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دئیے گئے پیغام کے مطابق کہنا ہے کہ ماہرہ خان کو ایمی گالا 2024 فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈز میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ دیا جائےگا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ماہرہ خان اریجیت سنگھ کے کنسرٹ میں بھی نظر آئیں۔

دلچسپ طور پر اریجیت سنگھ نے کنسرٹ کے دیگر تماشائیوں میں شامل ماہرہ خان کو نہیں پہچانا تاہم کچھ وقت کے بعد اریجیت سنگھ نے تماشائیوں سے کہا کہ آپ لوگوں کو حیرت ہوگی کہ میں نے کنسرٹ میں کس اداکارہ کو دیکھا ہے؟

تماشائیوں سے گفتگو کے دوران اریجیت سنگھ نے کہا کہ مجھے ان کا نام یاد نہیں آرہا۔ میں ان کی فلم کیلئے گیت بھی گا چکا ہوں لیکن نام میرے ذہن میں نہیں۔ یہ کہنے کے بعد اریجیت سنگھ نے نام یاد آنے پر کہا کہ خواتین و حضرات! ماہرہ خان میرے بالکل سامنے ہیں۔

بعد ازاں اریجیت سنگھ نے ماہرہ خان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے معافی مانگتا ہوں کہ آپ کو پہچان نہیں پایا۔ میڈم! کنسرٹ میں شرکت کیلئے آپ کا بہت شکر گزار ہوں۔ اریجیت سنگھ نے ماہرہ خان کیلئے خصوصی گیت بھی گایا۔

Related Posts