معروف بھارتی اداکارہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز ناؤ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کی نامور بھوجپوری ادا کارہ امریتا پانڈے نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادا کارہ امریتا پانڈے بھارتی ریاست بہار کے شہر بھاگلپور میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ہیں۔

انڈین میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ آنجہانی امریتا پانڈے کی لاش ان کے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، بعد ازاں صورت حال کا علم ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ادا کارہ نے خود کشی سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی۔

امریتا پانڈے کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ادا کارہ کچھ ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts