ماہرہ خان نے ایمی گالا کا فیشن ایوارڈ اپنے نام کرلیا، دیکھئے دلکش تصاویر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلم نگری کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو دبئی میں منعقدہ دی ایمی گالا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

پاکستان کی انتہائی دل کش اور با صلاحیت اداکارہ نے ایونٹ میں بہترین ڈیزائن کے کپڑوں کے ساتھ شرکت کی اور آخر تک اپنے خوب صورت لباس اور بہترین فیشن کی وجہ سے لوگوں اور ایونٹ کے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ماہرہ خان نے اس ایونٹ سے انسٹاگرام پر اپنی دل کش تصاویر بھی شیئر کی ہیں، مداح ان تصاویر میں اداکارہ کے مخصوص اسٹائل اور نفاست کو بہت پسند کر رہے ہیں اور اداکارہ کو دل کھول کر داد و تحسین پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک بین الاقوامی فیشن ایونٹ ہے، اس ایونٹ میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

Related Posts