پاکستان کے وزیراعظم ایک نہیں تین؟ اسد قیصر نے نام گنوا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد قیصر
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ “پاکستان کے وزیراعظم ایک نہیں بلکہ تین ہیں” قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران نام بھی گنوا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کے دوران پی ٹی آئی رہنما  نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ 9 مئی آئی جی پنجاب اور محسن نقوی کا کیا دھرا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بتایا جائے کہ کیا پاکستان میں آئین معطل ہوچکا ہے؟ کیا ہم آزاد ہیں یا پاکستان میں مارشل لاء لگ گیا؟ یہاں 3 وزرائے اعظم ہیں جن میں سے ایک شہباز شریف، دوسرا اسحاق ڈار اور تیسرا محسن نقوی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کراچی سے منتخب اراکین مسترد شدہ ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی میں احتجاج کرنے لگے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کسی چیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ “اسٹیبلشمنٹ کے متعلق شہریار آفریدی کا بیان ذاتی رائے ہوسکتی ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے کوئی 3 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے تو مجھے پتہ نہیں۔” واضح رہے کہ پی ٹی آئی پہلے بھی شہریار آفریدی کے بیان کی تردید کرچکی ہے۔

Related Posts