اسرائیلی پروپیگنڈا مسترد، امریکی اداکارہ نے حماس کی حمایت کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سی این این

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف امریکی اداکارہ سوزن سارینڈن نے اسرائیل کا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں اور حماس کی کھل کر حمایت کردی۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیل کی حامی ولاگر کے چبھتے ہوئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکی اداکارہ نے نہ صرف حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا بلکہ حماس کی جانب سے اسرائیلی سیزفائز ڈیلز مسترد کرنے کو منطقی بھی قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارف کیرن پکر نے ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے امریکی اداکارہ سے سوالات کیے کہ آپ ’سیزفائر ناؤ‘ گانے کی گلوکارہ اور نغمہ نگار بھی ہیں، مگر کیا آپ جانتی ہیں کہ حماس نے 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک جنگ بندی کے ہر معاہدے کو مسترد کر دیا ہے؟

اس کے جواب میں سوزن نے کہا کہ کیونکہ وہ بہت ہی بے کار ڈیلز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین صرف حماس کا نام نہیں ہے۔

سوزن سارینڈن نے حماس کیخلاف ریپ اور بچوں کو قتل کرنے کے اسرائیلی و بھارتی پروپیگنڈے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بچوں کو جلانے اور عصمت دری کی خبریں سب جھوٹ ہیں۔

سوزن نے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کا بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو 35 ہزار افراد مارے گئے ہیں ان کا کیا ہوگا؟ آخر میں سوزن نے سوال پوچھنے والی لڑکی کو کہا کہ اپنے مطالعے میں اضافہ کرو۔

واضح رہے کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مستقل جنگ بندی کی شرط رکھی ہے۔

Related Posts