نیٹ فلکس پر تجسس سے بھرپور سپر رِچ اِن کوریا کے بارے میں جانیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: نیٹ فلکس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر تجسس سے بھرپور سیریز سپر رچ اِن کوریا پیش کی جائے گی جو کسی عام ڈرامے یا فلم سے ہٹ کر منفرد قسم کا شو ہوگا۔

سپر رِچ اِن کوریا نیٹ فلکس کی جانب سے ایک ایسی سیریز ہوگی جس کے شرکاء کو پہلے سے کوئی اسکرپٹ لکھ کر نہیں دیا جائے گا۔ رواں ماہ پیش کی جانے والی سیریز میں کوریا کی امیر ترین شخصیات کے بارے میں معلومات شامل کی جائیں گی۔

شو کے متعلق معلومات

کسی بھی عام سیریز کے مقابلے میں سپر رِچ اِن کوریا ایک رئیلٹی شو کی طرز پر پیش کی جانے والی سیریز ہے جو کوریا میں پائے جانے والے دنیا کے امیر ترین افراد کے متعلق ہے جس میں ان کی گاڑیاں، پر آسائش طرزِ زندگی اور پارٹیوں کے متعلق معلومات ہوں گی۔

پلاٹ اور کاسٹ

رئیلٹی شو سپر رِچ اِن کوریا یو وون کی ہدایتکاری میں بننے والی سیریز ہے جو سنگاپور کے لکھ پتیوں سے لے کر عرب دنیا کے بادشاہوں اور پاکستان سے لے کر اطالوی فیشن آئیکنز کے متعلق ہوگا، جیسا کہ شو کے متعلق ایک پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا ہے۔

کاسٹ کی بات کی جائے تو اوہ مائی گرل کی ممی اور کامیڈین چھو شائے ہو ”سپر رِچ اِن کوریا“ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ مشہور شخصیات بشمول یو ہی را، ڈیوڈ ینگ اور دیگر شخصیات کو بھی شو کا حصہ بنایا جائے گا۔

Related Posts