فحش مواد کیخلاف بولنے والے فنکاروں کی تصاویر اور بیانات دیکھئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فحش مواد
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فحش مواد سے مراد وہ نامناسب ویڈیوز، تصاویر اور دیگر مواد ہوتا ہے جسے کوئی شخص اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتا جبکہ اس کیلئے مغربی ممالک میں باضابطہ قوانین موجود ہیں جن کی پیروی کرتے ہوئے اس مواد کو فروغ دیا جاتا ہے۔

اگر کوئی اداکار یا سماجی شخصیت پورن کے خلاف آواز اٹھائے تو سمجھا جاتا ہے کہ وہ اس ملک کی اڈلٹ انڈسٹری سے حاصل ہونے والی آمدنی کا راستہ روک رہا ہے اور بے شمار لوگ تو یہ بھی سمجھ بیٹھتے ہیں کہ فحش انڈسٹری کی تخلیق کا مقصد جنسی زیادتی کو روکنا ہے۔

حال ہی میں مغرب سے بھی کچھ فنکاروں نے پورن انڈسٹری کے خلاف آواز اٹھائی اور واضح کیا کہ ان کا نظریہ وہ نہیں جو عام طور پر مغرب سے تعلق رکھنے والی شوبز شخصیات کا سمجھا جاتا ہے جبکہ شوبز میں نامناسب سین دکھانا ایک عام سی بات بن چکی ہے۔

بلی ایلش

معروف گلوکارہ بلی ایلش کا کہنا ہے کہ ”میرے خیال میں پورن ایک طرح کی بے عزتی ہے۔ میں بہت زیادہ پورن دیکھتی تھی اور ایمانداری کی بات کی جائے تو میں نے پورن دیکھنا صرف 11 سال کی عمر میں ہی شروع کردیا تھا۔

گلوکارہ بلی ایلش نے کہا کہ مجھے محسوس ہوتا تھا کہ پورن دیکھنے سے لوگ مجھے ”کول“ سمجھیں گے اور ان لوگوں میں سے ایک قرار دیں گے جو میں بننا چاہتی تھی لیکن اب میں سوچتی ہوں کہ میں نے اپنے دماغ کو پورن دیکھ دیکھ کر تباہ کر لیا کیونکہ پورن میں تشدد اور گالیاں ہوتی ہیں۔

کانیے ویسٹ

ماضی میں متعدد مرتبہ پورن کے متعلق اپنی سوچ اور رائے کا اظہارکرنے والے کانیے ویسٹ نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ وہ پورن دیکھنے کے فعل میں ملوث رہے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا خاندان تباہ ہوگیا لیکن وہ اپنی اولاد کو ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلیک لائیولی

Spotted: Blake Lively Wearing Instagram's Favorite Swimsuit | Glamour

مشہورومعروف قانون دان اور اداکارہ بلیک لائیولی چھوٹے بچوں کے ذہنوں پر پورنوگرافی سے پڑنے والے منفی اثرات کی مخالف رہی ہیں۔ 2017میں بلیک لائیولی نے ایک جذباتی تقریر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو ملوث کرنے والی پورنوگرافی کو روکنے کیلئے ہمیں چائلڈ ریسکیو اتحاد کا ساتھ دینا ہوگا۔

رسل برینڈ

Russell Brand - Biography | HELLO!

مزاحیہ اداکار رسل برینڈ نے پورن کے متعلق ایک ویڈیو ریلیز کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرا پورنوگرافی سے رشتہ اندرونی تضاد اور شکوک و شبہات سے بھرپور ہے۔ واضح رہے کہ رسل برینڈ نے 17 سال کی عمر سے پورن دیکھنا شروع کیا اور فحش خواتین سے جنسی تعلق قائم کرنے کیلئے ایک قحبہ خانے تک بھی جاپہنچے تھے۔

ٹیری کریوز

People Become Objects": Why Terry Crews Wants You to Stop Watching Porn

ٹی وی میزبان اور اداکار ٹیری کریوز کا کہنا ہے کہ پورنوگرافی کے ساتھ تعلق نے میرے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ تعلقات خراب کیے ہیں۔ پورنوگرافی نے بہت سے طریقوں سے میری زندگی میں خرابیاں اور بگاڑ کو جنم دیا۔ میری بیوی نے تو مجھے پہچاننے تک سے انکار کردیا تھا۔اگر آپ کسی کو نہ بتائیں کہ آپ پورن دیکھتے ہیں تو یہ غلط عادت مزید پختہ ہوجاتی ہے۔

Related Posts