ڈکی بھائی بیوی کی جعلی نا زیبا ویڈیو بنانے والے کیخلاف میدان میں آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نامور سوشل میڈیا اسٹار ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی نازیبا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اروب جتوئی کی جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص یہ ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا اسے وہ دس لاکھ روپے بطور انعام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کی شناخت کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے اور وہ اس معاملے کی تہہ تک ضرور پہنچیں گے۔

اس موقع پر اروب جتوئی نے بتایا کہ جعلی ویڈیو سے انہیں بہت تکلیف اور پریشان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ایسی ویڈیو کو رپورٹ بھی کریں۔

Related Posts