نیٹ فلکس نے عوام سے اپنے سبسکرائبرز چھپانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس
(فوٹو: نیٹ فلکس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حال ہی میں ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے عوام سے اپنے سبسکرائبرز چھپانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے نتیجے میں آئندہ دنوں میں نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد بتانا ممکن نہیں رہے گا۔

اپنے ایک بیان میں نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ عوام کو یہ سبسکرائبرز یا جوائن کرنے والے افراد کی تعداد کے مقابلے میں یہ بتانا زیادہ مفید ہوگا کہ نیٹ فلکس کی آمدنی کتنی ہے تاہم تجزیہ کاروں کا یہ ماننا ہے کہ نیٹ فلکس کا یہ فیصلہ تنازعے کا باعث بنے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے حالیہ پیشرفت کے بعد سبسکرائبرز چھپانے کا فیصلہ درست نہیں ہوگا۔ مثال کے طور پر حال ہی میں نیٹ فلکس نے اکاؤنٹ شیئرنگ پر کریک ڈاؤن کی کوشش کی ہے تاکہ مزید لوگ انفرادی طور پر سائن اپ کرسکیں۔

واضح رہے کہ اکاؤنٹ شیئرنگ کے نتیجے میں نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کم ہوجاتے ہیں۔ نیٹ فلکس نے اپنے صارفین کو اکاؤنٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق شیئرنگ کی اجازت دے رکھی ہے، تاہم نیٹ فلکس ”غیرقانونی“ طور پر اکاؤنٹ شیئر کرنے کا کوئی حل نہیں نکال سکا۔

سبسکرائبرز چھپانے کا فیصلہ سامنے آتے ہی نیٹ فلکس کے شیئرز کی قیمت گر گئی جبکہ موجودہ مالی سال کی حالیہ سہ ماہی کے دوران کمپنی کی اوسط آمدن کا تخمینہ 9اعشاریہ 54 ارب ڈالرز لگایا گیا تھا، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا بھر کے عوام اپنا کتنا وقت نیٹ فلکس پر گزارتے ہیں۔

Related Posts