آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو الجزیرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے قرضہ پروگرام کی آخری قسط کی منظوری دے دی، آئی ایم ایف کی طرف سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر اعلامیہ کا اجرا جلد متوقع ہے۔ 

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آخری قسط کی منظوری اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دی ہے،  3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر کی قسط پہلے ہی مل چکی ہے۔

اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف بھی کیا گیا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی رقم منتقل ہوتے ہی 9 ماہ پر محیط اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ مکمل ہو جائے گا۔

Related Posts