دیکھئے دبنگ پولیس افسر شہر بانو نقوی کو دلہن کے دلکش روپ میں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اے ایس پی شہربانو نقوی کی رخصتی اور ولیمہ کی تقریبات کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں۔

دبنگ خاتون پولیس افسر کو سوشل میڈیا پر دلہن کے نئے اور دلکش روپ میں دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے اور تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

لاہور پولیس کی خاتون افسر سیدہ شہر بانو نقوی کی رخصتی اور ولیمہ کی تقریبات گزشتہ دن لاہور میں انجام پائیں، جس میں دلہا و دلہن کے عزیز و اقارب، خاندان کے افراد، دوست احباب اور کولیگز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ان تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز تقریبات کے فوٹو گرافر اور دلہن کے میک اپ آرٹسٹ نے تصاویر اور ویڈیوز کی معروف شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Daniyal chaudhry (@weddingshadding)

تصاویر اور ویڈیوز میں اے ایس پی شہربانو نقوی کو زرق برق لباس میں بڑے وقار کے ساتھ دلہن بنے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز سے ظاہر ہے کہ دلہن نے اپنے خاص دن کیلئے پیلے رنگ کے خوبصورت شرارہ اور میچنگ جیولری کا انتخاب کیا، جن میں وہ بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شہربانو نقوی کی شادی منڈی بہاء الدین سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین اشتر نقوی سے انجام پائی ہے۔

Related Posts