آپ کے فیورٹ شوبز ستارے کیسے عید منارہے ہیں؟ تصاویر دیکھیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Showbiz stars celebrate Eid in style
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں آج عیدالفطر روایتی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، اس موقع پر شوبز ستارے بھی عید منانے میں مصروف ہیں۔

آیئے آپ کو آپ کے فیورٹ ستاروں کی عید منانے کی کچھ تصاویر دکھاتے ہیں۔

شوبز کی جوڑی صبور علی اور علی انصاری نے عید کے موقع پر مداحوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کیا۔

انسٹاگرام پر صبور نے “عید مبارک” کے کیپشن کے ساتھ اپنی اور شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

 جوڑے نے اپنے عید کے لباس کے لیے بلیک تھیم کا انتخاب کیا۔ علی نے خالص بلیک سوٹ پہنا تھا جبکہ صبور سیاہ بغیر آستین والی قمیص میں دلکش لگ رہی تھیں۔

حدیقہ کیانی عید کے گلابی لباس میں پھولوں کے سامنے خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اداکار افضل خان نے اپنے بچوں اور اہلیہ صاحبہ کے ساتھ عید منانے کی ویڈیو شیئر کی۔

 

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اس عید پر پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

اداکارہ عائشہ خان نے اپنے دونوں پیارے بچوں کے ساتھ عید کی تصاویر شیئر کیں۔

عشق مرشد کی خوبصورت اداکارہ درفشاں سلیم نے عید کے موقع پر مہندی لگانے کی خوبصورت تصویر مداحوں سے شیئر کی۔

Related Posts