پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم کا ٹریلر ریلیز، نام بھی سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دی گلاس ورکر
(فوٹو: دی گلاس ورکر، اسکرین گریب)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کی پہلی اینی میٹڈ فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کا نام بھی سامنے آگیا۔ فلم رواں برس جولائی کے دوران ریلیز کی جائے گی۔

ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب پر اینی میٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کا ٹریلر گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے 41 ہزار بار دیکھا اور 3100بار پسندیدگی کی سند عطا کی۔

مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کردہ فلم ”دی گلاس ورکر“ کی ہدایتکاری کے فرائض عثمان ریاض نے سرانجام دئیے جبکہ فلم کا پہلا ٹریلر انگریزی زبان میں ریلیز کردیا گیا۔

اینی میٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کی کہانی وینسنٹ نامی ایک کمسن لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرتے ہیں۔ وینسنٹ بھی فن پارے بنانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔

کہانی میں بیان کیا گیا ہے کہ وینسنٹ اور الیز نامی ایک لڑکی کی دوستی ہوجاتی ہے جو وینسنٹ کے والد کی دکان پر آتی ہے اور وینسنٹ کانچ کے دلکش فن پارے تحفے کے طور پر اسے دینے لگتا ہے۔

یوٹیوب پر جاری ٹریلر میں بتایا گیا ہے کہ فلم ”دی گلاس ورکر“ رواں برس 26 جولائی کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ”دی گلاس ورکر“ عالمی اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کیلئے بھی منتخب ہوچکی ہے۔

Related Posts