متنازعہ فلم سول وار کی پاکستان میں نمائش جاری، مزید حقائق سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سول وار
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

متنازعہ سیاسی فلم سول وار پاکستان میں ریلیز کردی گئی، فلم کی نمائش جاری ہے جس کے متعلق مزید حقائق بھی سامنے آگئے۔

فلم میں کرسٹن ڈنسٹ، کائلی سپائنی، نک آفرمین، ویگنر مورا اور دیگر فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم کو متنازعہ قرار دینے کی وجہ  کہانی کا پلاٹ ہے جس میں امریکا میں خانہ جنگی اور قتل و غارت دکھائی گئی ہے۔

افغانستان اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر فوجی آپریشن کے نام پر جنگ اور پھر خٰانہ جنگی مسلط کرنے والے ملک امریکا میں عوامی ہم آہنگی کا شہرہ ہے اور عموماً تصور تک نہیں کیا جاسکتا کہ امریکا میں خانہ جنگی بھی ممکن ہے۔

فلم کا ٹریلر

سول وار کے فلمسازوں نے فلم گزشتہ روز پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کی۔ فلم کا ٹریلر آج سے 4ماہ قبل یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 1  کروڑ 70 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

یوٹیوب پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فلم کے ٹریلر پر مختلف تبصرے کیے اور 1 لاکھ 34 ہزار صارفین نے ٹریلر کی ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کردی جبکہ فلم کی کہانی مکمل طور پر فکشن یعنی تصورات پر مبنی ہے۔

کہانی کا پلاٹ

 ایک فوٹو جرنلسٹ لی ویسٹرن فورسز کے نام سے بننے والی ایک فورس کو دیکھتا ہے جو امریکا کی اقتدار پر براجمان حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے تیار ہے جس کے دوران خانہ جنگی ہوتی ہے اور امریکی شہری اپنے ہی ملک میں بے وطن ہو کر رہ جاتے ہیں۔

اداکاروں کی فہرست

کرسٹن ڈنسٹ، ویگنر مورا، کائلی اسپائنی، اسٹیفن مکنلے، سونویا مزونو اور نک آفرمین سمیت دیگر فنکار اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم کی کہانی کو حقیقت پر مبنی دکھانے کیلئے فنکاروں کی محنت فلم کے ٹریلر سے ہی عیاں ہوجاتی ہے۔

اسی طرح جیفرسن وائٹ، جوانی فیلز، نیلسن لی، ایڈمنڈ ڈونووان، کارل گلسمین، جن ہا، جوجو ٹی گبز اور جیس میٹنی سمیت دیگر فنکار بھی مختلف کرداروں میں جان ڈالتے نظر آتے ہیں، فلم پر تنقید نگاروں نے ملی جلی آراء کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts