عاصم اظہر نے انسٹاگرام کی پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟ فالونگ بھی صفر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم اظہر
(فوٹو: انسٹاگرام)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں، گلوکار نے اپنے فالو کردہ دیگر شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھی اَن فالو کردیا۔

جو تو نہ ملا جیسے گیت کے گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ہر ایک کو اَن فالو کرنے کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹس اور ڈسپلے پکچر (پروفائل کی تصویر) بھی ڈیلیٹ کردی ہے، اس طرح عاصم اظہر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مکمل طور پر خالی ہوگیا۔

گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور گلوکار کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی جس کا ازالہ کرنے کیلئے گلوکار نے جمعرات کی رات کو انسٹاگرام اسٹوریز کا استعمال کرتے ہوئے مداحوں کو ایک پیغام دیا۔

اپنے پیغام میں گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو تلاش کرنے کیلئے پہلے اپنا آپ کھونا پڑتا ہے۔ (گویا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا عاصم اظہر کے نزدیک خود کو کھونے کے مترادف تھا؟ )

Asim Azhar sparks frenzy with a cryptic note following Instagram wipeout

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عاصم اظہر کے اکاؤنٹ پر کی گئی تمام پوسٹس ڈیلیٹ ہونے کے بعد پوسٹس اور فالونگ زیرو ہوگئی تاہم عاصم اظہر کے فالوورز کی تعداد اب بھی 2.9 ملین (29 لاکھ) ہے، جس سے گلوکار کی مداحوں میں مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

 

Asim Azhar sparks frenzy with a cryptic note following Instagram wipeout

آج سے 2 سال قبل عاصم اظہر نے فیشن انفلوئنسر میرب علی سے شادی کر لی تھی اور دونوں ہی فنکاروں نے اپنی اپنی سوشل میڈیا پروفائلز سے اپنے مداحوں کو امام ضامن اور منگنی کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ گیت نگار، موسیقار اور اداکار بھی ہیں اور بطور گلوکار یوٹیوب پر گائیکی کا آغاز کرنے والے عاصم اظہر نے عوام میں مقبول ہونے سے قبل مغربی گیتوں کو بھی اپنی آواز سے مزین کیا تھا۔

Related Posts