قومی اسمبلی میں عمر ایوب کی آصف زرداری پر تنقید ، اراکین پیپلزپارٹی کی ہنگامہ آرائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NA chaos
NA chaos

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے انہیں 10 پرسنٹ کہا جس پر اراکین پیپلزپارٹی کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کرپشن پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جینیٹک میک اپ میں ہے، پیپلزپارٹی کے دور میںمہنگائی بہت زیادہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مگرمچھ کے آنسو بہاتی رہتی ہے لیکن اپنی حکومت کے دوران زمینی حقائق بھول جاتے ہیں، 1974 میں اقدامات اور قیمتوں کی صورتحال ان اقدامات کے مقابلے میں شدید تھی اور اس وقت مہنگائی کی شرح زیادہ تھی۔

دوران تقریر عمر ایوب نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا جس پرپیپلزپارٹی نے ان کے بیانات پر احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سےمطالبہ کیا کہ وہ عمر ایوب کو ایسے بیانات سے روکیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت 5 سال پورے کر گئی تو پاکستان کا قرضہ دوگنا ہو جائے گا، شاہد خاقان

تاہم وفاقی وزیر نے اپوزیشن کے خلاف تقریر جاری رکھی ا جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پارٹی ارکان نے عمر ایوب کی چیئر کا گھیراؤ کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد حکومتی اراکین نے ہنگامہ آرائی روکنے کی کوشش کی۔

پیپلز پارٹی اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑدیں جب کہ رہنما پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ حکومتی ارکان سے گتھم گتھا ہوگئے اور سابق صدر ایوب خان کے خلاف نعرے لگائے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پی پی اراکین کو روکنے کی کوشش کی، ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی 10 منٹ کے لیے معطل کی تاہم بعد میں اجلاس کل صبح 11 بجے تک  ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: ترقی یافتہ ہونے کے لیے اپنے لوگوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ

Related Posts