کراچی میں سورج آج کتنی آگ برسائے گا، ملک میں بارش کہاں کہاں ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hot and dry weather in karachi today
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی کا امکان ہے۔

کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی/ وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ منگل کو مٹھی ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرم موسم رہے گا جبکہ جزوی طور پر ابر آلود اور تیز ہوائیں چلیں گی۔آج کراچی میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کراچی میں دو دن پہلے پارہ 39اعشاریہ 5 ڈگری تک بڑھ گیا تھا اور محکمہ موسمیات نے جزوی ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی تھیجبکہ آج بھی کراچی میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے اور شہریوں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Related Posts