آج موسم کیسا رہے گا، بارش اور آندھی کہاں چلے گی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ONLINE/FILE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں/آندھی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہر ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے اور آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود/خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

جمعہ کو شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد ملک کے گرم ترین مقامات رہے جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا تھا جبکہ آج کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts