بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے نتیجے میں مہنگائی کم ہونے کے امکانات ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 335 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت کم ہونے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں 500 روپے کی معمولی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 429 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 2 لاکھ 9 ہزار 105 روپے کی سطح پر آگیا۔ چاندی کی قیمت میں آج کوئی کمی  بیشی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

چاندی کی قیمت بغیر کمی بیشی کے 2 ہزار 650 روپے فی تولہ ہے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام چاندی 2ہزار 371 روپے 94 پیسے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Related Posts