ترقی یافتہ ہونے کے لیے اپنے لوگوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez Shaikh
Hafeez Shaikh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے میں پاکستان کبھی اچھی طرح کامیاب نہیں ہوسکا، ترقی یافتہ بننے کے لیے اپنے لوگوں پر دھیان دینا ضروری ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ہم پر تنقید کرنے والی اپوزیشن پہلے خود آئی ایم ایف میں جا چکی ہے۔ملکی استحکام کی بات سے قبل پاکستان کے حقائق کو سمجھنا ضروری ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی تعریف کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ  پاکستانیوں کو آئی ایم ایف کا نمائندہ کہا گیا۔ رضا باقر نے ملک کے لیے آئی ایم ایف کی نوکری ٹھکرائی۔ تنقید کرنے والے آئی ایم ایف کی راہداریوں میں نہیں گھس سکتے۔ 

اسمبلی اجلاس میں گفتگو کے دوران مشیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے ڈالر کو سستا رکھنے کے لیے مصنوعی حکمتِ عملی اپنائی جس کے دوران عوام کو ٹوتھ پیسٹ تک امپورٹڈ استعمال کرنا پڑا۔ حزبِ اختلاف کو صبر کرنا ہوگا۔

گفتگو کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی بات درست نہیں۔ ترقی کی رفتار تیز کرنے میں جو عوامل رکاوٹ بنتے ہیں، انہیں دیکھنا ضروری ہے۔ مسائل کی جڑ 30 ٹریلین کے قرض کو سمجھا جائے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ اگر ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں تو عوامی مسائل پر توجہ دیں۔ کرنسی نوٹوں کی قدر بادشاہ کے حکم سے نہیں رک سکتی۔ اس کے لیے ڈالرز کی قربانی ضروری ہے۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے اخراجات پر کنٹرول کے لیے سخت بجٹ بنایا۔ ایکسپورٹرز کو بجلی اور گیس پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے سال کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 20 ارب سے 13 ارب ڈالر پرآگیا۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کے باعث قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ اِس سال نان ٹیکس ریونیو سے 15 سو ارب روپے حاصل ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں کوئی اپنی خوشی سے نہیں جاتا۔ مجبوریاں آئی ایم ایف میں لے جاتی ہیں۔ پسماندہ لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک ترقی یافتہ ہوجائے، ایسا نہیں ہوسکتا۔ 

Related Posts