صدر کیلئے زرداری سے بہتر کوئی انتخاب نہیں، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Chief Minister

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بہتر کوئی انتخاب نہیں۔

آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام جماعتوں سے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی درخواست کرے گی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے مطالبے سے متعلق سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی ادارے پہلے ہی طاقتور ہیں، ایم کیو ایم نے پنجاب کے لیے بلدیاتی اختیارات کا مطالبہ کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات کے حوالے سے اپنی شکایات کے لیے قانونی فورمز سے رجوع کرے گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مقابلے میں صدر مملکت کے آئینی عہدے کے لیے اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

آصف علی زرداری اتحادی جماعتوں بشمول مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں کے صدارتی امیدوار ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

Related Posts