عمران خان کے خلاف سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان میں اصلاحات کا عمل پیپلز پارٹی نے شروع کیا۔بلاول بھٹو زرداری
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں، 9 مئی واقعات کی عدالتی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں مداخلت نہ کرنے کی قرارداد کی بات ہوئی، جب تک سیاستدان ایک دوسرے کی عزت نہ کریں، کوئی اور ان کی عزت نہیں کریگا۔ میں 9مئی واقعات کی انکوائری کے مطالبے کا حامی ہوں۔

قومی اسمبلی میں گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے یقین دہانی کروائیں کہ انکوائری کا فیصلہ سب مانیں گے۔ 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، چیف جسٹس کمیشن کے سربراہ بنیں۔ سائفر کا موازنہ ذوالفقار علی بھٹو شہید سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرے سینے میں قومی راز دفن ہیں۔

گفتگو کے دوران چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ”سائفر عمران خان کی گرفتاری کے اگلے روز عالمی جریدے میں شائع ہوا۔ کیا آپ پاکستانی عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں؟ آئین سب کیلئے ایک ہے۔ آئین کی خلاف ورزی کی سزا ہوگی۔“ اس دوران اپوزیشن اراکین نے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میں کہہ رہاہوں کہ میں آپ کا دفاع کروں گا اور آپ گالیاں دے رہے ہیں۔ اگر اپوزیشن کی جائز شکایت ہو تو ان کا ساتھ دیں گے لیکن غیر جمہوری کام کی مخالفت کریں گے۔ ہمیں ایسے فیصلے کرنے ہیں جن سے قومی اسمبلی مضبوط ہوجائے، پاکستانی عوام کے فیصلے کے باعث ہم سب کو مجبوراً مل کر فیصلے کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے کسی ایک جماعت کو اکثریت نہیں دی، نہ ہی کسی کو یہاں آ کر گالی دینے کیلئے ووٹ دیا بلکہ عوام چاہتے ہیں کہ حکومت ان کو معاشی مسائل سے بچائے۔ آج چیزوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، عوام کی آمدن نہیں بڑھ رہی۔ ہم عوام کو مشکل سے نکالیں گے۔ اپوزیشن اس بات پر ہمارا ساتھ دے۔ عوام لڑائیوں سے تھک چکے ہیں۔

Related Posts