ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم کتنا گرم رہے گا؟ رپورٹ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں گرمی
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، متعدد شہروں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی  (جیونیوز) کی رپورٹ کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں بارش ہوگی۔ گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے زیادہ گرمی نواب شاہ میں ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نواب شاہ کا درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ ہواؤں کی رفتار 40 سے 45کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہے گا۔ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

کل پیر کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، مطلع جزوی ابر آلود جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم بالائی کے پی کے اور راولا کوٹ میں بارش ہوئی۔

Related Posts