10یا 20روپے نہیں بلکہ، کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا امکان؟ جان کر آپ کی چیخیں نکل جائینگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Milk price likely to increase in Karachi
DAWN NEWS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنے کی توقع ہے کیونکہ شہر میں دودھ کی قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ڈیری فارمرز کراچی کے صدر مبشر قدیر عباسی نے دودھ کی پیداوار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے لیے جلد ہی دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق مبشر قدیر عباسی نے کراچی کمشنر پر فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکام نے 10 مئی تک دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان نہ کیا تو اسٹیک ہولڈرز معاملات اپنے ہاتھ میں لیں گے اور اتفاق رائے کے بعد قیمتیں بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت مہنگائی ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے اور اشیا خورد و نوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ ملک میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیا کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں بلکہ اب ڈیری فارمرز نے یکمشت 50 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Related Posts