الیکشن کمیشن، سینیٹ میں سندھ کی 2 جنرل نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ای سی پی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں سندھ کی 2 جنرل نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سندھ کو ریٹرننگ افسر مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں سندھ کی 2 جنرل نشستوں پر انتخابات کی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کیلئے پولنگ 14مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو سینیٹ الیکشن کیلئے آر او مقرر کیا گیا ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے سہ پہر 4بجے تک جاری رہے گا۔ پبلک نوٹس جاری کردیا گیا۔

پبلک نوٹس کے مطابق 14مارچ کو پولنگ سے قبل 3 مارچ تک سینیٹ نشستوں کے امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروا سکتے ہیں۔ 5مارچ تک کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگی۔

نوٹس کے مطابق 7مارچ کو کاغذاتِ نامزدگی پر اپیلیں داخل کی جاسکیں گی جبکہ 9مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔ سینیٹ کے امیدوار 10 مارچ تک اپنے کا غذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے مابین حکومت سازی پر گفت و شنید اور مذاکرات جاری ہیں۔

Related Posts