سونے کی قیمت میں فی تولہ کمی کے بعد کتنے روپے کا اضافہ ہوا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سونے کی قیمت میں گزشتہ چند روز سے کمی کے بعد آج 2ہزار روپے سے زائد فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 143روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ روز 10گرام سونا 1ہزار 257روپے سستا ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 322 ڈالرز ہوگئی۔ دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی خبر کے مطابق اتوار کے روز سونے کی قیمت میں 1 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

Related Posts