سراج الحق کی پارلیمنٹ کو جعلی سمجھنے والوں کو احتجاج کی دعوت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بار بار حکمرانی کرنے والی جماعتوں نے عوام کو مایوسی اور محرومی دی۔سراج الحق
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے پارلیمنٹ کو جعلی سمجھنے والوں کو اپنے ساتھ احتجاج کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 10فروری سے مینڈیٹ کی ڈکیتی پر احتجاج کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کو جعلی سمجھنے والے اراکین رکنیت چھوڑیں اور ہماری احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں، ہم دھاندلی کے خلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔

بیان میں سراج الحق نے  الیکشن 2024 کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف پوری قوم کو ایک پیج پر لے کر آئے گی۔ کیا میثاقِ معیشت اور میثاقِ مفاہمت الیکشن چوری کے بعد ہوسکتا ہے؟

قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں دھاندلی کرکے ایوان سے خارج کیا گیا۔ جعلی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ ملک کے 25کروڑ عوام جعلی الیکشن کو مسترد کرچکے ہیں۔ پہلے ووٹ اور اب فارم چوری ہوجاتے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ قوم نے الیکشن 2024 کے دوران جس پر بھی اعتماد کیا، اس کو حکومت دی جائے۔ فارم 45 پر تمام پولنگ ایجنٹس کے دستخط ہونے کے باوجود فارم رکھنے والوں کو سڑکوں اور عدالتوں میں دیکھ رہے ہیں۔ فارم 47والوں نے حلف اٹھا لیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں انقلاب آئے گا، مزدور کیلئے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہوچکا ہے، اسمبلی میں مزدوروں کا کوئی حقیقی نمائندہ نہیں پہنچ سکا۔ اداروں کو لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے۔

Related Posts