تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ شہزاد کو وطن واپسی پر گرفتار کیوں کیا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پولیس کو مطلوب پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے وطن واپسی کے موقعے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریکِ انصاف عالیہ شہزاد وطن واپسی پر جب لاہور ائیرپورٹ پہنچیں تو ان کو تھانہ سرور روڈ میں  گرفتاری ڈال کر انہیں تھانہ لٹن روڈ منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عالیہ شہزاد سرور روڈ تھانے  میں درج مقدمہ الزام نمبر 96/23 میں نامزد تھیں جبکہ ان کا کیس سانحہ 9 مئی کے حوالے سے درج کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار نہ کیا جاسکا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمہ سانحہ 9 مئی کے بعد گرفتاری دینے کی بجائے سعودی عرب چلی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 9مئی کے روز عمران خان کے حق میں مظاہرے ہوئے تھے۔

متشدد مظاہروں کے دوران مختلف واقعات رونما ہوئے۔ کارکنان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا، اور ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سامنے آنے اور قائد اعظم ہاؤس سمیت دیگر سرکاری عمارات کو آگ لگانے کے بعد تحریکِ انصاف کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔

Related Posts