مریم نواز اسکول میں طالبہ کے ساتھ بیٹھ گئیں، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیکنڈری اسکول میں طالبہ کے ساتھ بیٹھ گئیں، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے ایک سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا اور ایک طالبہ کے ساتھ بیٹھ گئیں جو تعلیم حاصل کررہی تھی۔مریم نواز نے طالبہ کے ساتھ بیٹھ کر ویڈیو بنوائی۔

واقعے کی ویڈیو مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا اور اس پر مختلف تبصرے کیے جن میں تعریف اور تنقید دونوں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مریم نواز کے اقدام کی تعریف کی تاہم بعض پی ٹی آئی سپورٹرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے ان کی حکومت کو دھاندلی زدہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کا چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر بنایا تو بعض سیاستدانوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔

ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مختصر وقت کیلئے صوبے کے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بنے تھے اور مریم نواز نے ان کی جگہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے، جس پر عوام کی آراء متضاد ہوسکتی ہیں۔

Related Posts