شہباز شریف کا ن لیگی خاتون رکن کی ہراسانی پر کارروائی کا فیصلہ، مجرم کون تھا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ایکسپریس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خاتون رکن ثوبیہ شاہد کو ہراساں کیے جانے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ثوبیہ شاہد کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون رکن کو اسلام آباد بلا کر ملاقات کی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ (ن) ان کے ساتھ ہے۔

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقعے پر دیگر ن لیگی قائدین بھی موجود تھے۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے ثوبیہ شاہد کے سر پر دستِ شفقت رکھ کر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثوبیہ شاہد قوم کی بہادر بیٹی ہے۔ ہمیں ان کی بہادری پر فکر ہے، پوری قوم اور مسلم لیگ (ن) آن کے ساتھ کھڑی ہے۔

بعد ازاں شہباز شریف نے ن لیگی رہنماؤں بشمول صوبائی صدر امیر مقام اور سابق وزراء عطاء اللہ تارڑ اور خواجہ سعد رفیق اور دیگر کو ثوبیہ شاہد پر حملے اور ہراسگی کے کیس میں قانونی کارروائی کا ٹاسک اور خاتون رکن سے ہر ممکن تعاون کی تاکید کی۔

Related Posts