کراچی کے شہری خبردار، ٹریفک پلان تبدیل کردیا گیا، مزید سڑکیں بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹریفک پلان تبدیل، روڈ بلاک
(فوٹو: جی این این)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں ایرانی صدر سیّد ابراہیم رئیسی کی آمد کے موقعے پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آمدورفت سے متعلق ٹریفک پلان تبدیل کردیا، شہر کی مزید سڑکیں بند کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک شارعِ فیصل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند رکھی جائے گی۔ اسی دوران گرومندر سے لے کر گارڈن چوک تک ایم اے جناح روڈ کے دونوں ٹریکس بند رہیں گے۔

ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ اور شارعِ قائدین کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایم اے جناح روڈ سے صدر کی جانب جانے والی سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔ شاہراہِ قائدین سے نمائش جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے۔ شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح پیپلز سیکرٹریٹ چورنگی کے اطراف کنٹینرز رکھ دئیے گئے ہیں۔ قبل ازیں موون پک ہوٹل سے میٹروپول اور ضیاء الدین روڈ سے پی آئی ڈی سی اور پی آئی ڈی سی سے لے کر شاہین کمپلیکس کے پاس کھجور چوک تک راستے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ یہ پلان اب تبدیل کردیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنز پر مختصر وقت کے اسٹاپ کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے اور جامعہ کراچی میں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔ صدر ابراہیم رئیسی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے۔

Related Posts