پیپلز بس سروس کے تحت کراچی کے شہریوں کیلئے مزید بسیں دستیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لال بسیں
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کے تحت کراچی کے شہریوں کیلئے مزید بسوں کی دستیابی کا اعلان کردیا ہے، سرخ  بسوں کا نیا قافلہ کراچی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے حاصل کی گئیں نئی سرخ بسیں شہر میں اضافی روٹس پر جلد دوڑتی نظر آئیں گی جس سے شہریوں کی آمدورفت کی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کو سستی ٹرانسپورٹیشن میسر آئے گی۔

عام بسوں کے مقابلے میں پیپلز بس سروس کراچی کے شہریوں کے نزدیک نسبتاً بہتر ہے جو دیگر بسوں سے نہ صرف کم کرایہ لیتی ہے بلکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات بھی میسر آتی ہیں۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بڑا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہم سندھ کے شہریوں کو اچھی خبر دے رہے ہیں کہ کراچی پورٹ پر بسز کا نیا فلیٹ پہنچ گیا ہے اور سندھ حکومت نئے روٹس کا اعلان جلد کرے گی۔ ہمارا مقصد صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کی 60 بسوں کو ڈیزل پر شفٹ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شہریوں کو سفری سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورۂ کراچی کے دوران شہر کو 150 بسیں دینے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts