مولانا فضل الرحمٰن نے الیکشن 2024 کو 2018 سے بڑی دھاندلی قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

molana-fazal-ur-rehman
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 2024 کے الیکشن کو 2018 سے بڑی دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے۔ جو پارلیمنٹ ہم دیکھ رہے ہیں، وہ عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔

گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے جو اپنے آپ کو حکمران کہلوائے گی۔ یہ قوم کے جسموں پرتو حکومت کریں گے، قوم اسے دل سے حکومت تسلیم نہیں کرے گی۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آج ہم کراچی آئے ہیں۔ یہاں کے صوبائی جنرل کونسل اور ورکرز سے ہم نے تمام صورتحال پر بات کرنی ہے اور پورے ملک میں بھرپور تحریک چلانے کا لائحۂ عمل تشکیل دیں گے جو بھرپور قوت کے ساتھ ہوگی۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہماری تحریک ملکی سیاست کو تبدیل کرے گی اور اس کی کایا پلٹ دے گی، ہم پر جس طرح کے حالات مسلط کیے جارہے ہیں، ہماری تحریک ایسے حالات رہنے نہیں دے گی۔

Related Posts