سونے کی قیمت میں مزید کمی، نئی قیمت کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: ہماری ویب)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت  میں گزشتہ روز بھی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سونے کی قیمت 2000روپے فی تولہ کم ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 2لاکھ 41ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار715روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 7ہزار390روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 19ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 2ہزار 316ڈالر فی اونس ہوگئی۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں فی تولہ 20روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں چاندی کی نئی قیمت 2ہزار 630روپے فی تولہ ہوگئی۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث ہوئی۔

آج سے 1 روز قبل عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 335 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت کم ہونے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں 500 روپے کی معمولی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

Related Posts