موسمیاتی تبدیلی یا تباہی؟ پاکستان میں بارش کا 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں بارش
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں بارش کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ ماہ ہونے والی موسلا دھار بارش سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں نے زیادہ تباہی مچائی۔ 

محکمۂ موسمیات کا جمعے کے روز جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ اپریل 2024 میں پاکستان میں 59اعشاریہ 3 ملی میٹر (2.3انچ) بارش پڑی جو ملک کی عمومی اوسط بارش 22اعشاریہ 5ملی میٹر سے زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی جہاں اوسط کے مقابلے میں 437 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ساتھ طوفان اور گھروں کی چھتیں گر جانے کے واقعات کے باعث 144افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیبر پختونخوا میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 38 بچے شامل ہیں جبکہ 3 ہزار 500 گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ عالمی میڈیا (الجزیرہ) کا کہنا ہے کہ ایشیا میں شدید گرمی کی لہر آئی ہے تاہم پاکستان کا درجۂ حرارت کم ہوا۔

بارش زیادہ ہونے کے باعث پاکستان کا ماہانہ قومی درجۂ حرارت جو اپریل میں ریکارڈ کیا گیا وہ 23اعشاریہ 67 ڈگری رہا جو 24 اعشاریہ 54ڈگری کے اوسط درجۂ حرارت سے کم ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کا اشارہ دے رہا ہے۔

پاکستان محکمۂ موسمیات کے ترجمان ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی وہ بڑی حقیقت ہے جو ہمارے خطے میں تبدیل ہوتے ہوئے موسمیاتی رجحان کا باعث بنی۔ واضح رہے کہ 2022 میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 1ہزار739افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Posts