ایون فیلڈ ریفرنس پر اپیلوں کی سماعت، مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایون فیلڈ ریفرنس پر اپیلوں کی سماعت، مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گی
ایون فیلڈ ریفرنس پر اپیلوں کی سماعت، مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور شریف خاندان کی ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی ججز بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

اِس سے  قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ برس 24 اگست کے روز یہ فیصلہ کیا کہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو ججوں کا بینچ یکم ستمبر2020ء کو اپیلوں کی پہلی مرتبہ سماعت کرے گا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور صفدر اعوان کی 10 سال ، 7 سال اور ایک سال قید کی سزاء معطل کردی تھی جس کے بعد اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کی گئیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سزاء معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سزا معطل کردی۔

عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے خلاف سابق وزیرِ اعظم نواز شریف  کی اپیل پر بھی یکم ستمبر2020ء کو سماعت کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلے کیخلاف شریف خاندان کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

 فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان سے کہا تھا کہ مریم نواز پر دہشتگردی کا مقدمہ ہونا چاہیے لیکن انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔

ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن نے گزشتہ ماہ 28 اپریل کے روز وزیراعظم عمران خان پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے نیا سیاسی پینڈورا باکس کھول دیا، تاہم بعد ازاں وہ ان الزامات سے پیچھے ہٹ گئے۔

 سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے وزیرِ اعظم عمران خان پر لگائے گئے الزامات رواں ماہ 2 مئی کے روز واپس لے لیے جس پر وفاقی وزراء نے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں 23 روز قبل گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مجھے کبھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیس بنانے کا نہیں کہا۔

Related Posts