بشیر میمن نے وزیرِ اعظم پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے، وفاقی وزراء کا شدید ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بشیر میمن نے وزیرِ اعظم پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے، وفاقی وزراء کا شدید ردِ عمل
بشیر میمن نے وزیرِ اعظم پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے، وفاقی وزراء کا شدید ردِ عمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ڈی جی بشیر میمن نے وزیرِ اعظم عمران خان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے جس پر وفاقی وزراء نے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مجھے کبھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیس بنانے کا نہیں کہا۔

دوسری جانب معاونِ خصوصی شہباز گِل اور وفاقی وزراء نے بشیر میمن کے اس بیان پر سخت ردِ عمل دیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ بشیر میمن اور ان جیسے کئی دیگر کرپٹ افسران ریٹائر ہوچکے ہیں۔

معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ ہر دوسرے روز افسران کی کسی نہ کسی معاملے پر وزیرِ اعظم سے ملاقات ہوجایا کرتی ہے۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن جھوٹے اور بدعنوان انسان ہیں۔

شہباز گِل نے کہا کہ بشیر میمن عدالت میں اپنی بات ثابت کریں یا وزیرِ اعظم سے معافی مانگیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم پر الزامات لگا کر ہیڈ لائنز بنانا آسان ہے۔معافی تو مانگنی پڑے گی۔

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ سند یافتہ مجرموں کا ٹولہ اور ان کے سہولت کار وزیرِ اعظم عمران خان سے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں: امتحانات کے التواء کا شکار طلباء سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔شفقت محمود

Related Posts