نوازشریف اور مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JIT formed to investigate sedition case against PML-N leaders

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاء  کے خلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور   داماد کیپٹن صفدر کی اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو ججوں کا بینچ یکم ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے نواز شریف، مریم نواز اور صفدر اعوان کی 10 سال ، سات سال اور ایک سال قید کی سزاء معطل کردی تھی۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سزاء معطلی کو برقرار رکھا تھا۔

عدالت العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزاء سنائے جانے کے خلاف نواز کی اپیل بھی یکم ستمبر کو سنے گی۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کی واپسی حکومت کیلئے ایک اور چیلنج

نیب کی جانب سے العزیزیہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے قائدنوازشریف کی سزاء 7سال سے بڑھا كر 14 سال کرنے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیلوں کی بھی سماعت ہوگی۔

Related Posts