بارش کے باعث مشکلات میں گھرے کراچی کے مسائل پر کام کریں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Minister Sindh talking to media in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنے والے شہرِ قائد کے علاقوں کے مسائل پر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے آج کراچی کا ہنگامی دورہ کیا جس کے بارےمیں شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت سمیت کسی کو بھی پہلے سے آگہی نہیں دی گئی۔ 

ہنگامی دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کے علاقے محمود آباد پہنچے  جہاں انہوں نے شاہراہِ فیصل پر موجود محمود آباد نالے کا معائنہ کیا۔ اس موقعے پر وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اور وزیرِ اطلاعات ناصر حسین شاہ سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آج کراچی کے اُن علاقوں کو دیکھنے کیلئے نکلا ہوں جہاں بارش کے باعث مسائل پیدا ہوئے کیونکہ بارشیں کم وقت میں زیادہ ہوئیں۔ لیاری اور شاہراہِ فیصل میں زیادہ مسائل پیدا نہیں ہوئے۔ 

گفتگو کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارش کی نئی لہر آنے والی ہے جس کے دوران ہماری کوشش ہوگی کہ کراچی کے ان علاقوں کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جہاں بارش کے باعث مسائل پیدا ہوئے تاکہ آئندہ بارش کے دوران ایسے علاقے محفوظ رہیں۔

میڈیا نمائندے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرِا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو کچھ نہیں کہوں گا۔ اچھی بات ہے کہ انہیں یہی آتا ہے۔ جسے تنقید آتی ہے وہ کرتا رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: دھابیجی اکنامک زون  معیشت کیلئے بہت اہم ہے۔وزیرِ اعلیٰ 

Related Posts