پی ٹی آئی 5 اگست کو سندھ بھر میں یوم استحصال منائے گی، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، کھانا بھی تاخیر سے دیا جاتا ہے، ترجمان
حلیم عادل شیخ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، کھانا بھی تاخیر سے دیا جاتا ہے، ترجمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ بھر میں 5 اگست پر کشمیر میں غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلان کیا گیا ہے، کشمیر میں آرٹیکل 370کےنفاذ کے خلاف کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا 5اگست یوم استحصال کے حوالے سے وڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا ظلم وستم اور کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کو 365 دن ہوچکے، ایک سال قبل ہٹلر مودی سرکاری نے کشمیر میں آرٹیکل 370کا نفاذ کیا تھا۔

کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ظلم و جبر کی داستانیں موجود ہیں۔ 5 اگست کو وزیر اعظم نے ملک بھر میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئےیوم استحصال منانے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے ہر اضلاع میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے ریلیاں و تقاریر منعقد کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ نکالے گی، ٹرین مارچ سندھ کے مختلف اضلاع میں جاکر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرے گا، پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مودی ہٹلر کی جانب سے کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ کے خلاف سخت احتجاج کریں گے ۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا،شاہ محمود قریشی

Related Posts